٣/٣
🔞 نفس کی کشمکش 🔞
╮•┅══ـ❁🏕❁ـ══┅•╭
❁ تھوڑی سی مشقت برداشت کرلو ❁
اسی لیے اللہ تبارک و تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نفسانی خواہشات کے پیچھے مت چلو، ان کا اتباع مت کرو، اس لیے کہ یہ تمہیں ہلاکت کے گڑھے میں لے جاکر ڈال دے گی- بلکہ اس کو ذرا قابو میں رکھو، اور اسکو کنٹرول کرکے شریعت کی معقول حدود کے اندر رکھو اور اگر تم رکھنا چاہو گے تو شروع شروع میں یہ نفس تمہیں ذرا تنگ کرے گا، تکلیف ہوگی، صدمہ ہوگا، دکھ ہوگا- ایک کام کو دل چاہ رہا ہے، مگر اس کو روک رہے ہیں دل چاہ رہا ہے کہ ٹی وی دیکھیں اور اس میں جو خراب خراب فلمیں آرہی ہیں وہ دیکھیں، یہ نفس کا تقاضہ ہورہا ہے، اب جو آدمی اس کا عادی ہے، اس سے کہو کہ اس کو مت دیکھ، اور اس نفسانی تقاضہ پر عمل نہ کر، اگر وہ نہیں دیکھے گا، اور آنکھ کو اس سے روکے گا، تو شروع میں اس کو دقت ہوگی، اور مشقت ہوگی، برا لگے گا، اس لیے کہ وہ دیکھنے کا عادی ہے اس کو دیکھے بغیر چین نہیں آتا، لطف نہیں آتا-
❁ یہ نفس کمزور پر شیر ہے ❁
لیکن ساتھ میں اللہ تعالیٰ نے اس نفس کی یہ خاصیت رکھی ہے کہ اگر کوئی شخص اس مشقت اور تکلیف کے باوجود ایک مرتبہ ڈٹ جائے کہ چاہے مشقت ہو، یا تکلیف ہو، چاہے دل پر آرے چل جائیں، تب بھی یہ کام نہیں کروں گا، جس دن یہ شخص نفس کے سامنے اس طرح ڈٹ گیا، بس اس دن سے یہ نفسانی خواہش خود بخود ڈھیلی پڑنی شروع ہو جائیں گی یہ نفس اور شیطان کمزور کے اوپر شیر ہیں، جو اس کے سامنے بھیگی بلی بنا رہے، اور اس کے تقاضوں پر چلتا رہے، اس کے اوپر یہ چھا جاتا ہے اور غالب آجاتا ہے۔ اور جو شخص ایک مرتبہ پختہ ارادہ کرکے اس کے سامنے ڈٹ گیا کہ میں یہ کام نہیں کروں گا، چاہے کتنا تقاضہ ہو، چاہے دل پر آرے چل جائیں، پھر یہ نفس ڈھیلا پڑ جاتا ہے اور اس کام کے نہ کرنے پر پہلے دن جتنی تکلیف ہوئی تھی، دوسرے دن اس سے کم ہوگی، اور تیسرے دن اس سے کم، اور ہوتے ہوتے وہ تکلیف ایک دن بالکل رفع ہوجائے گی، اور نفس اس کا عادی بن جائے گا-
📚اصلاحی خطبات ج۲ ص۲۳۱ تا ۲۳۲📚
✍شیخ الاسلام حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب دامت برکاتھم
کاپی پیسٹ
Comments
Post a Comment
آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ایسا کوئی برا کمنٹس نہ کریں جس سے لوگوں یا مسلمانوں کو تکلیف ہو شکریہ
We ask all your friends not to make any bad comments that will hurt people or Muslims. Thank you