🖌۔ بیوی کی برائیاں
*اگر آپ اپنی بیوی کو کچھ سمجھانا چاہتے ہیں تو اسکی برایئاں ہر وقت بیان کرنے کی بجاۓ اسکی تعریف بھی کیا کریں۔ بیوی کی برایئوں کے بارے میں اسکو تنہائی میں سمجھایا کریں اور کہا کریں کہ ایک بات میں آپ سے کرنا چاہتا ہوں، آپ ذرا میری بات توجہ سے سننا۔ اور میاں بیوی دونوں مل کر یہ اصول بنالیں کہ جب خاوند بول رہا ہو تو بیوی مکمل خاموشی سے سنے، جب بیوی بول رہی ہو تو خاوند خاموشی سے سنے۔ درمیان میں ایک دوسرے کی بات کاٹنا جاہلوں کا شیوہ ہے۔ یہ تو بیوقوفوں کی نشانی ہوتی ہے اور عام طور پر آج یہی ہو رہا ہے کہ خاوند نے بات شروع کی تو بیوی نے بات کاٹ کر اپنی بات شروع کردی۔ خاوند پھر اپنی دلیل دیتا ہے۔ چنانچہ ایک دوسرے کی سننے کی بجاۓ دونوں اپنی اپنی سنا رہے ہوتے ہیں۔ سن کوئی بھی نہیں رہا ہوتا اور یہی چیز گھروں کی بربادیوں کی وجہ بن جاتی ہے۔*
*کسی نے عجیب بات کہی کہ جب میری شادی ہوئی۔ شروع میں میں بولتا تھا اور میری بیوی سنتی تھی، پھر جب اولاد ہوگئی تو بیوی بولتی تھی اور میں سنتا تھا اور پھر جب ہم دونوں بوڑھے ہوگئے تو پھر ہم دونوں بولتے تھے اور محلے والے سنتے تھے۔*
*تو بات ایسی ہی بن جاتی ہے کہ کئی مرتبہ میاں بیوی دونوں بول رہے ہوتے ہیں اولادیں سن رہی ہوتی ہیں یا قریب کے پڑوسی سن رہے ہوتے ہیں۔ لہذا یہ غلطی ہرگز نہیں کرنی چاہیۓ۔ تحمل مزاجی سے دوسرے کی بات ناپسندیدہ سہی، سن ضرور لے، پھر اسکے بعد اپنی بات بتا دے تو آپ کی بات کو بھی سن لیا جاۓ گا...
🌷پوسٹ اچھی لگے تو عمل
کریں اور دوسروں کو بھی عمل کرنے
کی دعوت دیں🥀
Comments
Post a Comment
آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ایسا کوئی برا کمنٹس نہ کریں جس سے لوگوں یا مسلمانوں کو تکلیف ہو شکریہ
We ask all your friends not to make any bad comments that will hurt people or Muslims. Thank you