🖌۔اللّه ہمیں اپنےطرف پلٹنے کی کال دیتا ہے ہمیں ان ہی رشتوں سے توڑتا ہے جن کہ پیار میں ہم اللّٰه کو بھول جاتے ہیں👇
لوگوں کہ رویوں سے، معاملات سے، غمگین ہیں ۔۔ لوگوں نے آپ کو چھوڑ دیا ہے؟
پریشان ہیں آنے والا وقت اور بھی کٹھن ہو گا؟
آئیے اپنی تھراپی خود کرتے ہیں۔
کبھی آپ صحیح ہوتے ہیں، کبھی آپ غلط ہوتے ہیں۔ مگر لوگ وہی دیکھتے ہیں، جو دیکھنا چاہتے ہیں۔ اللّٰه سبحانہ وتعالیٰ آپ کا دل دیکھتا ہے اور اس میں موجود تقوی۔
کبھی آپ خطا کرتے ہیں، کبھی آپ پر الزام دھریں جاتے ہیں۔
لوگ نہ تو خطا کار کو معاف کرتے ہیں اور نہ ہی آپ کی صفائیوں کو سمجھ پاتے ہیں۔
اللّٰه سبحانہ و تعالیٰ آپ کے معافی مانگنے سے پہلے ہی آپ کو معاف کر دیتا ہے، وگرنہ توبہ کی توفیق کیسے ملتی؟
اس بات کو یوں سمجھیں، توبہ تو اصل میں ندامت ہے۔
جس گھڑی آپ کے دل میں کسی بات سے ندامت آئی۔ اسی لمحے اللّٰه آپ کو معاف کر کے توبہ کی توفیق دیتا ہے اور پھر ایسے حا لات بھی پیدا کر دیتا ہے کہ آپ توبہ پر قائم رہ سکیں۔ یعنی ماحول بدل دیتا ہے، دوست بدل جاتے ہیں۔
اور کبھی یوں بھی ہوتا ہے کہ حالات کی سختی آپ کو پرانے کسی گناہ کی یاد دلاتے ہیں۔
جس کی اصلاح کئے زمانہ گُزر گیا، آپ اس کو یاد کر کے پھر رو پڑتے ہیں۔ جانتے ہیں پھر کیا ہوتا ہے، اللّٰه ان کی جگہ نیکیاں لکھ دیتا ہے۔ جتنا آپ ماضی پہ تڑپ تڑپ کے روتے ہیں اور اللّٰ کی طرف نیکی کے ارادہ سے پلٹتے ہیں آپ کی نیکیاں بڑھتی جاتی ہیں۔
جانتے ہیں لوگ آپ کو دکھ کیوں دیتے ہیں؟
باتیں کیوں سناتیں ہیں؟
دل کیوں دکھاتے ہیں؟
کیوں کہ ہم دنیا اور دنیا کے لوگوں کے بیچ اتنے خوش اور پر مسرت رہنےلگتے ہیں کہ کے ہم اللّٰه کو بھول جاتے ہیں۔
پھر کیا ہوتا ہے! اللّٰه جو ہم سے سب سے ذیادہ محبت کرتا ہے، ہمیں اپنےطرف پلٹنے کی کال دیتا ہے۔ ہمیں ان ہی رشتوں سے توڑتا ہے، جن کہ پیار میں ہم اللّٰه کو بھول جاتے ہیں۔ مکمل طور پہ نہیں تو کم اَز کم ہم اپنی نمازوں میں غافل رہتے ہیں۔
پھر اللّٰه جب ہمیں ہمارے اپنوں کے روئیوں سے آزماتا ہے تو ہماری نمازیں خشوع والی ہو جاتی ہیں۔ سجدے بھی لمبے ہو جاتے ہیں۔ اذکار بھی بڑھ جاتے ہیں تو لوگوں کے دکھ دینے والے روئیے رجوع الی اللّٰه کی کال ہوتے ہیں۔
جانتے ہیں ہم لوگوں کے بیچ رہ کر بھی تنہا کیوں ہو جاتے ہیں۔ تاکہ ہم اپنے رب کو اپنی تنہائی کا ساتھی بنا لیں کچھ اس کی مان لیں کچھ اپنی منالیں.
جب لوگوں کے رویے ستائے اور آپ خود کو تنہا پائیں بس ذیر لب یہ دہرائیں.
حسبنااللہ ونعم الوکیل...
🌷پوسٹ اچھی لگے تو عمل
کریں اور
دوسروں کو بھی عمل کرنے
کی دعوت دیں🥀

Behtreen post
ReplyDeleteMasha allah haqeeqat hai
ReplyDeleteMeri kahani aaj kal
ReplyDelete