*⁉️مشکلات کیوں آتی ہیں؟*
جی زندگی کے بعض دکھ گہرے سبق دے جاتے ہیں۔
اس دنیا کی زندگی کے دھوکوں ، اس دنیا کی زندگی کی آزمائشوں ، اس دنیا کی زندگی غم اور امتحانات کو کئ کئ مرتبہ experience کرنے والا انسان بار بار
حقیقت اور گہرائی سے دور کیوں ہو جاتا ہے؟
*⁉️مشکلات کیوں آتی ہیں؟*
کبھی جگانے۔
کبھی جھنجھوڑنے۔
کبھی غفلت سے نکالنے۔
کبھی رب کا رخ کرانے۔
کبھی دلوں کے تالے توڑنے۔
کبھی درجات بلند کرنے۔
اس لیۓ کہ اس جگہ کا نام دنیا ہے جہاں ہم رہتے ہیں ۔
امتحان کی جگہ -عارضی ٹھکانہ ۔ وقتی گزر گاہ
ہم بھول جائیں یا غفلت برتیں تو یاد دہانیاں کرائی جاتی ہیں۔
خوشی اور غم کو intertwined ہم نے ہمیشہ اس دنیا میں دیکھا ہے۔
یہ ہی دستور ہے۔
*🌈رسول اللہ کو ایک طرف بدر کی فتح نصیب ہوئی توجس دن خوشی کی خبر مدینہ پہنچی اسی دن اللہ کے حبیب کی بیٹی کے دینا سے جانے کی خبر بھی آپ کو سنا دی گئ۔*
یہی دنیا ہے۔
*🎗️کبھی پسند کی چیز آتی ہے اور کبھی پسند کی چیز کے ساتھ بے ذائقہ شے بھی کھانا ہوتی ہے۔*
زندگی کی آزمائشوں کا بھی یہ ہی حال ہے۔
*🎨ایسے میں امید سہارا اور تسلی کے لیۓ میں نے رب کے کلام سے بڑھ کر soothing کچھ نہ پایا۔*
مشکل اور پریشانی میں رب کے دامن کی طرف پلٹنا نہ بھولیں۔
*🏆مشکلات آتی ہیں ہمیں ایسی زندگی کی تیاری کرانے جہاں غم اور خوشی کو الگ الگ کر دیا جاۓ گا ہمیشہ ہمیشہ کے لیۓ۔*
*اس میسج کو اپنے گروپس میں اور دوستوں کے ساتھ ضرور شئر کیجئیے*
Comments
Post a Comment
آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ایسا کوئی برا کمنٹس نہ کریں جس سے لوگوں یا مسلمانوں کو تکلیف ہو شکریہ
We ask all your friends not to make any bad comments that will hurt people or Muslims. Thank you