Skip to main content

 💕 اس کے لب رو رو کر ایک ہی جملے کی گردان کرنے لگے 

*اس نے مجھے دھوکہ دے دیا.... اس نے مجھے  دھوکہ دے دیا.....*

اس ایک جملے کے بعد میرا کچھ سننے کو دل نہ چاہا.... نہ ہی اس پرانی کہانی کو نئے انداز میں سمجھنے کا....

پر شاید اسے اس وقت کسی سامع کی شدید ضرورت تھی جبھی اس کے الفاظ ایک جملے پر ختم نہیں ہوئے... اور جملے مضمون بنانے لگے..... 


*اس نے مجھ سے جھوٹ بولا... مجھے دھوکہ دیا مجھے دل کا ٹکرا کہتا تھا اور دل کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے... مجھے زندگی کہتا تھا آج میری زندگی دشوار کردی.... مجھے جان کہتا تھا پر میرا جینا مشکل کردیا....اس نے مجھے دھوکہ دے دیا... اس نے مجھے دھوکہ دے دیا....*


وہ ہاتھوں میں چہرہ چھپائے پھوٹ پھوٹ کے رو رہی تھی اور میری زبان گنگ تھی آنکھیں  ساکت اسے تک رہی تھی.... مگر میرا دماغ گنگ تھا نہ ساکت..... اگر چہ دل کو اس کی حالت پر رحم آرہا تھا.... پر دماغ ان گنت سوالات کر رہا تھا.... چینخ چینخ کر پوچھنا چاہ رہا تھا کہ...... 

✍ *جب میسج پر میسج سینڈ ہوتے تھے ماں کو معلوم تھا؟؟؟!*

*جب کال کا دورانیہ بڑھتے بڑھتے گھنٹوں تک جا پہنچتا تھا معلوم ہوتا تھا باپ کو*

*جب دلفریب انداز میں لی گئی تصاویر سینڈ کر کے تعریفیں سمیٹ کر خوش ہوا جاتا تھا کسے معلوم ہوتا تھا؟؟؟؟؟؟*

اس وقت دھوکہ کون دے رہا ہوتا تھا....؟؟؟؟؟

دھوکے کی ابتداء کس نے کی تھی؟؟؟  

*ماں باپ بھائیوں کے مان  کو پہلے کس نے توڑا... کس نے اعتبار کی کر چیاں کی.... کس نے دھوکہ دیا پہلے.....

ماں باپ کے مان،  بھروسے، اعتبار، دی ہوئی آزادی کو پہلے دھوکہ تم نے دیا تو آج اس دھوکے پر اتنا درد کیوں ..؟؟؟؟؟؟* 

*کیوں اتنی تکلیف محسوس ہورہی صرف ایک شخص کہ دھوکہ دینے پر؟؟؟؟؟*

لیکن میرے یہ سوال صنف نازک سے ہی نہیں صنف مخالف سے بھی ہے کہ دوسروں کے گھر کی عزت سے کھیلتے ہوئے اپنے گھر کی عزت کو کیوں بھول جاتے ہو؟؟؟؟؟ 

دوسروں کی بہنوں، بیٹیوں سے اپنا وقت سنہرا کرتے ہوئے ایک بار بھی یہ سوچ کیوں نہیں آتی کہ تمہاری بہن بھی کسی کا وقت رنگین کرنے کا باعث ٹھیک اسی طرح بن سکتی ہے.... 

دوسروں کی بہن، بیٹی کوسنہرے خواب دکھا کر.... 

رنگوں کے محل تعمیر کرواکر..... پھر ان خوابوں کو کرچی کرچی... اور رنگوں کے محل کو مسمار کر کے.... ان سے ان کے خوش رنگ عکس تصویر کی صورت میں لے کر پھر ان پر  نظریں جما کر ان کا جائزہ لیتے ہوئے یہ سوچ کیوں نہیں آتی  کہ ہماری بہنوں پر، ہماری بیٹیوں پر اس سے زیادہ غلیظ نگاہیں اٹھ سکتی ہیں....

تو جو دوسروں کی عزت کا خیال نہیں رکھتے وہ اپنی عزت کے محفوظ ہونے کا یقین کس طرح رکھ سکتے ہیں؟؟؟؟ 

یہ کیوں یاد نہیں رہتا کہ جب وہ کسی لڑکی کے جذبات کو کھیل بنارہے ہوتے ہیں.... تو انھیں بھی اس کھیل کا حصہ بنی ہوئی ہی لڑکی ہی ملے گی.... اگر ان کی یہ سوچ کے ان کے اس گندے کھیل کے بعد بھی انہیں چھوئے جذبات کی اس کے کانوں نے کبھی کسی دھوکے باز کی سرگوشی نہیں سنی ہوگی تو وہ دنیا کا بےوقوف ترین انسان ہے.... 

کیونکہ بابا کی  شہزادی گڑیا جب کسی کے دل کی ملکہ بننے کے خواب دیکھ کر کھلونا بننے کا دھوکہ کھا سکتی ہے.... تو دھوکہ باز کو جیسے سچی عورت مل سکتی ہے؟؟؟؟ کانٹوں کی آبیاری کر کے گلابوں کی توقع عجیب نہیں عجیب تر ہے...... 

اور جن کی بہنیں نہیں وہ سوچنا کہ کیا بیٹی بھی کبھی نہیں ہوگی ؟؟؟؟ 

اگر بیٹی بھی نہیں ہو ئی تو کیا ان کی آخرت بھی کبھی نہیں ہوگی؟؟؟؟؟ 

صرف اتنا کہوں گی تمام نادان و سمجھ دار لڑکیوں کہ 

✍ *

سنبھل کر چلنا اس رنگ بدلتی دنیامیں

*

*

یہاں لوگ پلکوں پر اٹھا لیتے ہیں نظروں سے گرانے کے لیے

*

اللہ سب بہنوں، بیٹیوں کی عزت کی حفاظت فرمائے اور امت مسلمہ کے تمام مرد و عورت کو عثمان غنی رضی اللہ عنہ جیسی شرم و حیا سے نوازدے

*آمیــــن ثم آمـٍــین*


🌷پوسٹ اچھی لگے تو عمل

کریں اور دوسروں کو بھی عمل کرنے

کی دعوت دیں🥀 


Comments

  1. یہ بات بھی بالکل درست ہے لیکن ھر لڈکا دھوکے باز نہیں ھوتا۔ کچھ لڈکیاں بھی لڈکوں کی زندگی برباد کرتی ھیں۔ کبھی اس موضوع پر بھی کچھ پوسٹ کریں۔ کبھ تو لڈکوں کی طرف سے بھی آواز اٹھائی جائے۔ شکریہ۔۔۔۔ 🙏🏻🙏🏻

    ReplyDelete

Post a Comment

آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ایسا کوئی برا کمنٹس نہ کریں جس سے لوگوں یا مسلمانوں کو تکلیف ہو شکریہ
We ask all your friends not to make any bad comments that will hurt people or Muslims. Thank you

Popular posts from this blog

 ⭕ ایک ایسی تحریر جو بار بار پڑھنے کی ہے __!!* ﺍﯾﮏ ﺩﻓﻌﮧ ﯾﮧ ﺍﻋﻼﻥ ﮨﻮﺍ ﮐﮧ ﺟﻮ ﺟﻮ ﺁﺩﻣﯽ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﮨﮯ ﻭﮦ ﻓﻼﮞ ﻣﯿﺪﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺁﺟﺎﺋﮯ ۔ ﺟﺲ ﭼﯿﺰ ﺳﮯ ﭘﺮﯾﺸﺎﻥ ﮨﮯ ﺍﺱ ﮐﻮ ﻭﮨﺎﮞ ﺭﮐﮫ ﺩﮮ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻣﺘﺒﺎﺩﻝ ﯾﻌﻨﯽ ﺟﺲ ﭼﯿﺰ ﮐﻮ ﺍﭼﮭﺎ ﺳﻤﺠﮭﺘﺎ ﮨﮯ ﻭﮦ ﺍﭨﮭﺎ ﻟﮯ ۔ ﺍﺱ ﺍﻋﻼﻥ ﮐﻮ ﺳﻦ ﮐﺮ ﺳﺐ ﺧﻮﺵ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﻣﻘﺮﺭﮦ ﺩﻥ ﻣﯿﺪﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﭘﮩﻨﭻ ﮔﺌﮯ۔  (1 ) ﺍﯾﮏ ﺁﺩﻣﯽ ﺷﺎﺩﯼ ﺷﺪﮦ ﺗﮭﺎ ، ﺑﯿﻮﯼ ﺳﮯ ﺗﻨﮓ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌ ﺁﯾﺎ ۔  (2 ) ﺍﯾﮏ ﮐﻨﻮﺍﺭﮦ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﺍﺩﮬﻮﺭﺍ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺁﮔﯿﺎ (3 ) ﺍﯾﮏ ﺁﺩﻣﯽ ﮐﯽ ﺍﻭﻻﺩ ﻧﺎﻓﺮﻣﺎﻥ ﺗﮭﯽ ﻭﮦ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﺁﮔﯿﺎ  (4 ) ﺩﻭﺳﺮﮮ ﮐﯽ ﺍﻭﻻﺩ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﯽ ﻭﮦ ﺍﻭﻻﺩ ﻟﮯ ﮐﺮ ﺁﮔﯿﺎ (5 ) ﺍﯾﮏ ﺁﺩﻣﯽ ﭨﯽ ﺑﯽ ﮐﺎ ﻣﺮﯾﺾ ﺗﮭﺎ ۔ ﺳﺎﺭﯼ ﺭﺍﺕ ﮐﮭﺎﻧﺴﺘﺎ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﭨﯽ ﺑﯽ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌ ﺁﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﺷﻮﮔﺮ ﻟﮯ ﺁﯾﺎ ۔ (6 ) ﺩﻭﺳﺮﺍ ﺟﻮ ﺷﻮﮔﺮ ﮐﺎ ﻣﺮﯾﺾ ﺗﮭﺎ ﻭﮦ ﺷﻮﮔﺮ ﺭﮐﮫ ﺁﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﭨﯽ ﺑﯽ ﻟﮯ ﺁﯾﺎ ۔ ﺍﺳﯽ ﻃﺮ ﺡ ﺳﺐ ﺧﻮﺷﯽ ﺧﻮﺷﯽ ﻭﺍﭘﺲ ﺁﮔﺌﮯ ۔   اگلے دن ......! (1 ) ﺷﺎﺩﯼ ﺷﺪﮦ ﺟﻮ ﺑﯿﻮﯼ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌ ﺁﯾﺎ ﺗﮭﺎ ﮔﮭﺮ ﺁﯾﺎ، ﺭﺍﺕ ﮨﻮﺋﯽ ﻧﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﮐﮭﺎﻧﺎ ﭘﮑﺎﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﻧﮧ ﮐﺴﯽ ﻧﮯ ﺑﺴﺘﺮ ﺑﭽﮭﺎ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ۔ﻧﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﭼﺎﺋﮯ ﺑﻨﺎ ﮐﺮ ﺩﯾﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﺗﻮ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﮐﮧ ﭼﻠﻮ ﺟﯿﺴﯽ ﺑﮭﯽ ﺗﮭﯽ ﺧﺪﻣﺖ ﺗﻮ ﮐﺮﺗﯽ ﺗﮭﯽ۔ (2 ) ﺟﻮ ﻏﯿﺮ ﺷﺎﺩﯼ ﺷﺪﮦ ﺗﮭﺎ ﺑﯿﻮﯼ ﻟﮯ ﺁﯾﺎ ﺍﺱ ﻧﮯ ﺁﺗﮯ ﮨﯽ ﺳﺎﻣﺎ...
 💕رمضان المبارک کا معمول آپ بھی ملاحظہ فرمائیں 1: روزانہ رات 10 بجے تک سو جائیں۔ 2: صبح 3 بجے اٹھیں۔ 3: تہجد 3:30am سے 4:15am تک 4: 20 منٹ تک قرآن کا مطالعہ کریں، کم از کم 10 آیات مع معنی کے ساتھ 4:15am سے 4:35am ، 10منٹ تک اپنی دعا کا مشاہدہ کریں، اپنی تمام خواہشات اللہ سے مانگیں۔ 5: صبح 4:45 بجے سے فجر تک سحری کھائیں۔ سحری کھانے کے بعد صلاۃ الصبح کی تیاری کریں۔ 6: نماز صلوۃ سبھی: @ مقررہ وقت پر 7: صبح کا اذکار صبح 6 بجے/6:30 بجے تک کریں۔ 8: صبح 7 بجے تک آرام کریں/دن کے لیے تیاری کریں۔ 9: صلوٰۃ الوداع، کم از کم 4 رکعتیں پڑھیں۔  صبح 9:00 بجے سے 11:30 بجے تک 10: قرآن کو مسلسل سنتے رہیں۔ 11: نماز ظہر مقررہ وقت پر ادا کریں۔  20 منٹ اذکار کریں۔ 12: عصر کی نماز مقررہ وقت پر ادا کریں اور 20 منٹ شام اذکار، اور قرآن کی تلاوت کریں۔ 13: غروب آفتاب کے وقت اپنا روزہ افطار کرو جس کی تم استطاعت رکھتے ہو۔  لیکن افطار کرنے سے پہلے اللہ سے جو کچھ اور ہر چیز مانگو مانگو۔  نماز مغرب پڑھیں، آپ کی دعا رد نہیں ہوگی۔ 14: عشاء کی نماز دائیں طرف اور  تراویح رات 9 بجے تک پڑھیں۔ 15:...
 📝 آج کی میری پوسٹ بہت اہم ہے ہر مرد عورت کے لیے جو نیٹ استعمال کرتے ہیں۔۔! کسی بهی شادی شدہ مرد کا اور کسی شادی شدہ عورت کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ اپنے جیون ساتهی کو دهوکا دیں بہت سے دین دار بهی اس بیماری میں مبتلا ہیں وہ اس بات کو عیب نہیں سمجهتے۔ آپ کی روز کی غیر محرم سے بات چیت (چاہے موبائل پر یو یا اسکائپ ،واٹس اپ یا فیسبك پر ) یہ بات آپ کو تباہی تک لے جائے گی کیونکہ بات شروع میں سلام سے شروع ہوتی ہے اور بعد میں زنا تک لے جاتی ہے۔ مرد وعورت نیٹ چیٹ کے ذریعہ کیا کرتے ہیں اور انہیں اس سے بچائيں ، کیونکہ اس میں فتنے کا ثبوت ملتا ہے اور یہ ثابت ہوچکا ہے اور پھر اس کے بعد ملاقاتیں اورٹیلی فون کالیں وغیرہ بھی اور بعد میں کیا نہیں ہوتا ؟ اپنے ساتهی پر سب سے بڑا ظلم شوہر یا بیوی کا کہ کسی غیر محرم سے تعلقات استوار کر نا ہے۔ نکا ح کے بغیر کسی سے تعلقات قائم کرنا بہت بڑا گناہ ہے ۔ بعض لوگ اپنے ضمیر کو مطمئن کر نے کے لئے یا غیر محرم سے تعلقات قائم کر نے کے اپنے قبیح فعل کی طرفداری میں جھو ٹے بہانے گھڑ لیتے ہیں ۔ مثلاً بیوی ہر وقت لڑتی جھگڑ تی رہتی ہے۔ وہ کاہل اور سست الوجود ہے ۔ بن سنور...