🌹خدا_اور_محبت🥀
اس طرح کے ڈرامے صرف ٹائم پاس کرنے کے لئے دیکھے جاتے ھیں بعد میں بچوں کو سمجھا دیا کریں یہ سب بکواس ھے ۔ایک نوجوان بوڑھے ماں باپ اور جوان بہن کو بھول کر ایک 4 فٹ 4 انچ کی گندمی رنگ کی امیر زادی کے پیچھے پاگل ھو جاتا ھے جس سے اس کا فیملی اسٹیٹس بھی میچ نہیں کرتا ھے اور پھر وہ ملنگ بن جاتا ھے ۔ اللہ تعالی کی محبت ایسے نہیں ھوتی علم دین سیکھنا پڑتا ھے شریعت پر چلنا پڑتا ھے ۔
فیدی کے پڑوسی شاید کنجر ھیں ۔ ان کی جوان بچی جس طرح دیوار پھلانگ کر آجاتی ھے ایسا نہیں ھوتا مسلم معاشرے میں تو بالکل نہیں ھوتا ۔ بزرگوں کو چاہیے بچوں کو خاص طور سے نوجوان نسل کو وقت دیا کریں ۔ ان کی برین واشنگ ضرور کیا کریں بتایا کریں جو میڈیا دیکھا رھا ھے اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ھے بلکہ منظم طریقے سے نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کے لئے یہ سب پیسے لیکر ڈرامے بنائے اور دیکھائے جاتے ھیں ۔ اسلام میں محبت کا سب سے زیادہ حق مرد پر ماں کے لئے ھے اور عورت پر شوھر کے لئے ۔یعنی مرد پر سب سے زیادہ حق ماں کا ھے اور عورت پر شوھر کا ۔ مسلمان کے لئے ضروری ھے سب سے زیادہ محبت اللہ تعالی کی ذات سے ھو پھر اللہ کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم سے ۔ انسان ھونے کے ناطے ایک دوسرے سے انس ھو جاتا ھے لیکن شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے اس کا حل نکاح کی صورت میں ھے باقی سب شیطان کی شیطانیاں ھیں ۔ عورت کی تو ڈیڈ باڈی کے لئے بھی شریعت نے احتیاط بتائی ھے غیر محرم چھو نہیں سکتا ۔ اللہ تعالی ھماری نوجوان نسل کو ھدایت عطا فرمائے ۔ شیاطین کے شر سے بچائے۔آمین...
Comments
Post a Comment
آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ ایسا کوئی برا کمنٹس نہ کریں جس سے لوگوں یا مسلمانوں کو تکلیف ہو شکریہ
We ask all your friends not to make any bad comments that will hurt people or Muslims. Thank you