💞حکمت بهری باتیں💞 سائنس پڑهنا حرام نہیں، ذہن کو کافر بنا لینا حرام ہے. انگریزی پڑهنا حرام نہیں، انگریز بننا حرام ہے.ہم انگریزی پڑهنے کو منع نہیں کرتے انگریز بننے کو منع کرتے ہیں. انگریزی خوب پڑهو لیکن اپنے کلچر کو فنا مت کرو.گاندھی کو دیکھ لو کہ لندن کی سڑکوں پر لنگوٹی باندھ کر چلتا تها.کہتا تها کہ انگریزوں کاکلچر اپناوں گا تو میرا کلچر تباہ ہوجائےگا. افسوس ایک کافر کو اتنی عقل آگئی، ایک باطل مذہب کے پیرو کو ایسی سمجھ آجائے اور ہمیں اپنے سچے مذہب پر ایمان نہ آئے.گاندھی تو جہنم میں جلے گا.ہم اگر مذہب پر چلیں گے تو جنت ملے گی لیکن اس کے باوجود ہم انگریزوں کے کلچر میں فنا ہو رہے ہیں. ہمیں تو اپنی اسلامی تہذیب کو اپنانا چاہیے تها لیکن ہم نے انگریزوں کی تہذیب کو اپنی تہذیب پر فوقیت دے دی.ہم بس اسی ذہنیت کو حرام بتاتے ہیں ورنہ اگر صرف انگریزی پڑهتے تو کیا بات تهی. انگریزی دور کے گورنر اور علی گڑھ کے سابق چانسلر نواب چهتاری کا پوتا تها.اللہ نے جب توفیق دی تو داڑھی بهی رکھ لی، لباس بهی بالکل شرعی، کوئی دیکھ کر نہیں کہہ سکتا تها کہ یہ انگریزی پڑها ہوا ہے.ایک بار میرے شیخ حضرت پهولپوری رح...
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته. اس ویبسائٹ میں آپ کو دین اور دنیا کے حوالے سے اصلاحی باتیں ملی گی انشاءاللہ اور روزانہ ایک نئے موزوں پر پوسٹ ہوگی آپ یہ پوسٹیں اپنے دوستوں کے ساتھ بھی شیئر کرسکتے ہیں شکریہ۔ Islamic YouTube Channel. Admin Tariq Usman